2 فروری 2014 - 20:30
سعودی عرب، شیعوں کی طاقت سے خوف ہراس

ایک امریکی تجزیہ کار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو شیعوں کی طاقت سے خوف ہراس لاحق ہے جس کی وجہ سے شام اور عراق کے بحران سامنے آئے ہیں۔

ابنا: ذرائع کے مطابق ایڈوین جوڈ نے کہا کہ عراق میں جاری بحران کی وجہ یہ ہے کہ عراق علاقائي سطح پر لڑائي کا ایک میدان بن چکا ہے اور شام کے حالات سے بھی اس کا گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق و شام کے مسائل میں شیعہ مسلمانوں سے سعودی عرب کا خوف و ہراس بھی کافی کار فرما ہے ۔ واضح رہے کہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں جبکہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کےلئے سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی حمایت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

.......

/169